سرگودھا پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد. سرگودھا ریجن میں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے نقد انعام معہ تعریفی سرٹفکیٹ تقسیم کیے.

75

سرگودھا پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد. سرگودھا ریجن میں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے نقد انعام معہ تعریفی سرٹفکیٹ تقسیم کیے. تقریب میں انعام حاصل کرنے والے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر سے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پولیس افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ریجنل لیول پر تقریب منعقد کی گی ہے۔ جس طرح پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے پر محکمانہ سزا دی جاتی ہے اسی طرح اپنے فرائض کی ادائیگی اچھے طریقے کے ساتھ سر انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکار انعام کے حقدار بھی ہوتے ہیں۔ آج کی یہ تقریب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ایسے افسران جنہوں نے عوام کی جان،مال و عزت کی حفاظت کے لیے محنت کی وہ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنے ہیں اسی لیے آج انکو انعامات دئیے جا رہے ہیں۔ تمام انعام لینے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چاروں ڈی پی اوز اور انکی ٹیمیں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں۔اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب افسران و اہلکار اپنی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔ تقریب میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا امیر عبداللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر فیصل گلزار، ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی محمد ارشد، ایس پی سی ٹی ڈی و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔