- الإعلانات -

سعودی فرمانروا اور چینی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ،چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی یقین دہانی کرادی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نماﺅں نے ٹیلیفونک بات چیت میں کرونا کی وبااور اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اور نتیجہ خیز کوششیں کرنے پرمبارک باد پیش کی۔ انہوں نے چین کی طرف سے کرونا کی وبا پرقابو پانے کے اقدامات کو سرہا اور کہا کہ سعودی عرب بھی چینی تجربے سے بھرپور استفاد کرے گا دوسری جانب چینی صدرنے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا کی بجنگ الریاض کو کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ادارے سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔