- الإعلانات -

سینیٹرسراج الحق نے عالمی رہنماؤں کے نام خط لکھ دیا ،ایسا مطالبہ کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےعالمی رہنماؤں کے نام خط لکھتے ہوئے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ جان کر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اسی نعرے کی بنیاد پر پارٹی قائم کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی راہنماؤں کے نام لکھے گئے خط میں دعوت دی ہے کہ اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے وقف کردیے جائیں اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کردیا جائے ۔انہوں نےاپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا وباءکی شکل میں حالیہ آفت انسانوں کو اپنے خالق کو پہچاننے اور اس کی جانب لوٹنے پر متوجہ کر رہی ہے.امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ سخت آزمائش کی یہ گھڑیاں دنیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے راہ نجات دکھانے کا ذریعہ بنیں گی ۔