- الإعلانات -

میڈیکل اشیا کی خریداری کیلئے کتنے ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کردی گئی؟

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی آر ایم ایف کے بورڈ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 50 ملین ڈالرز کی فوری گرانٹ جاری کردی۔ یہ گرانٹ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کم کرنے کیلئے ضروری اشیا کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔ اس فنڈ سے ٹیسٹنگ کٹس، وائرل آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، وینٹی لیٹرز، سرنج پمپس، این 95 ماسکس ، تھرمل گن اور سکینرز سمیت دیگر ضروری اشیاءخریدی جائیں گی۔

منظور کیے گئے 50 میں سے 20 ملین ڈالرپہلے ہی وفاقی وزارت خزانہ کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو منتقل کیے جاچکے ہیں۔ ضروری اشیا کی خریداری کیلئے این ڈی ایم اے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔