- الإعلانات -

”میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا“لندن میں ایک تقریب کے دوران عابد شیرعلی کو لینے کے دینے پڑگئے، کمیونٹی رہنما نے کھری کھری سنادیں

(آئی این پی)لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطا الرحمن چودھری نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ معذرت کے ساتھ ، میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا۔