- الإعلانات -

وفاقی کابینہ نےسکو ک بانڈز اور 1200 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکیج کی باضابطہ منظوری دیدی

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خسوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا۔ کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا، وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، جس پر اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی،وزیراعظم نے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا، پاکستان میں 1865 کورونا وبا کے کیسز رجسٹرہوئے،منگل کے دن تک 25 افراد کی کورونا سے اموات ہو چکی ہے،58افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں،کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے 2 پرانگ سٹریٹجی اپنانے کو کہا،کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا،سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ صوبائی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حسن سلوک کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے باقاعدہ طور پر سکو ک بانڈز کی منظوری دی ہے،سکوک بانڈز اسلامک بینکنگ کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم ہے،سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراء سے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو کیش ٹرانسفر کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نیشفاف طریقے سے12 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کے بارے بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے،15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی،بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،وزیراعظم نے ریلوے،ایف بی آر، پی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی ہے جبکہ آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔