- الإعلانات -

ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچاو کی کلیدی اہمیت ہے،ہسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیاجائے ،شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے،حکومت بتائے کہ روزانہ بنیادوں پر کتنے پاکستانیوں کی سکریننگ کی جارہی ہے؟۔