پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ،کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کے لیے بڑی خوشخبری

37

کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پنجاب حکومت نے سپیشل رسک الاونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں اسکریننگ کی جائے گی، جلد 3500 کے قریب قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا، لاہور کیمپ جیل میں 100 بستروں کا ہسپتال فوری طور پر بنایا جارہا۔انہوں ںے بتایا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ایک تنخواہ کے برابر سپیشل رسک الاونس دینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں 1200 بستروں کا قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے، لیبز کی سہولیات کو فوری طور پر بڑھایا جارہا، کورونا آرڈیننس کو فوری نافذ العمل کیا جارہا ہے ۔