- الإعلانات -

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج کمی

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 نئے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ یہ تعداد ایک روز قبل 54 تھی۔ چین کی وزارت صحت کے مطابق جن نئے لوگوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے ایک کے علاوہ باقی سب افراد دیگر ممالک سے چین واپس لوٹے تھے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 313 رہی جن میں سے محض 6 ایسے افراد تھے جنہیں ملک کے اندر ہی یہ انفیکشن لگی