ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کا کندیاں پلانٹیشن ایر یا کاد ورہ۔ٹن بلین ٹری سو نا می پرو گرام کے تحت لگا ئے گئے پودوں کا معائنہ کیا

43

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کا کندیاں پلانٹیشن ایر یا کاد ورہ۔ٹن بلین ٹری سو نا می پرو گرام کے تحت لگا ئے گئے پودوں کا معائنہ کیا اور جاری شجر کاری کا تفصیلی جائز ہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پپلاں بلال بن عبدالحفیظ اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ثاقب اعوان بھی اس موقع پر ان کے ہمرا ہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ لگائے گئے اور نئے لگا ئے جا نیوالے پودوں کی مناسب نگہداشت کو یقینی بنائیں اور بلاک نمبر390و391میں پلا نٹیشن دوہفتوں کے اندر مکمل کر وائیں۔انہوں نے ڈی ایف او کو شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مکمل بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ 390اور391کمپارٹمنٹس میں لگا ئے جا نیوالے پو دوں کی باقاعدہ مانیٹر نگ ہو رہی ہے اور محکمہ جنگلات کا عملہ جوش و خروش اور نئے جذبہ سے شجرکاری میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پودوں کے پتے پیلے ہو گئے ہیں۔یہ ایک فطری عمل ہے بہارآچکی ہے اب ان پودوں کے نئے شگوفے اور شاخیں نکلیں گی اور ایک ڈیڑھ ما ہ بعد اس جنگل میں حقیقی معنوں میں بہار نظر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دست مبارک سے لگا ئے گئے پودوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ تما م کا م ٹائم فریم میں مکمل ہونا چاہیے اور پودوں کی با قاعدگی سے آبپا شی کی جا ئے۔