ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن بدنام زمانہ منشیات سپلائر فخر زمان ساکن راولکے گرفتار

51

گجرات( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن بدنام زمانہ منشیات سپلائر فخر زمان ساکن راولکے گرفتار ،3کلو گرام چر س ،16کپی شراب ،پسٹل 30بور اور 4لاکھ 30ہزارروپے وٹک برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں ہیں اور مختلف جگہوں پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میںڈی ایس پی ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات توقیر الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ راولکے میں خصوصی آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش فخر زمان ولد رحمت خاں ساکن راولکے کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزم موضع راولکے میں منشیات فروخت کررہا تھا ۔جسے پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے ریڈ کرکے منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس ،16کپی شراب ،پسٹل 30بور اور رقم مبلغ 430000/-روپے وٹک برآمد ہوئی ۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔