- الإعلانات -

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اس ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ، چینی صدر نے بڑی پیشکش کر دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے برازیلین ہم منصب جایئر بولسونارو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چینی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں برازیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی اور مضبوط تعاون کا اظہار کیا۔صدر شی نے واضح کہا کہ اب چونکہ یہ مرض دنیا بھر کے مختلف حصوں میں پھیل چکا ہے اور تیزی سے پھیل رہاہے اس لئے اب ملکوں کی بنیادی ترجیح تعاون کو فروغ دینا ہے۔ شی نے کہا کہ انسانون کیلئے ایک مشترکہ مستقبل کے حامل برادری کا واضح پیغام لے کر اور کھلے،شفاف اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین نے وبائی مرض کے حوالے سے بروقت معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ وبائی مرض کی روک تھام پر قابو پانے اور اس کے علاج بارے معلومات دی ہیں اور دیگر فریقوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کررہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئیبولسونارو نے کہا کہ نوول کرونا وبائی مرض برازیل میں پھیل رہا ہے اور یہ کہ برازیل چین کا اس سلسلے میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے کہ چین نے چائنہ میں برازیل کو ضروری طبی سامان کی خریداری میں سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برازیل چین کے ساتھ وبائی امراض پر قابو پانیاور اس کے تداراک کے سلسلے میں تبادلوں کو بڑھانے کی امید رکھتا ہے تاکہ کرونا وائرس بیماری کیخلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جاسکے اور برازیل میں اس کے پھیلا کو جلداز جلد قابو میں لایا جاسکے۔