- الإعلانات -

کرونا وائرس کے پھیلاو کا اثر کب ختم ہو گا ؟وزیراعظم عمران خان نے حیران کن بات بتادی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے جنگ حکومت نہیں بلکہ قوم جیت سکتی ہے ،معاشرتی تنہائی بہت ضروری ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ڈاکٹرز کے مطابق پاکستان میں خشک گرمی سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا اثر ختم ہو جائے گا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی میں زکام یا کرونا کی علامات ہوتی ہیں تو وہ اپنے آپ کو سیلف قرنطینہ کرلے ، اگر وہ خود کو قرنطینہ کرلیں تو اس کے پھیلاوکے چانسز کم از کم ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ کرونا وائرس گرم علاقوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے، کرونا وائرس گرم اور مرطوب علاقوں میں بھی پھیل سکتا ہے، اب تک کے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ کرونا وائرس سب علاقوں میں پھیل سکتا ہے جس میں گرم اور مرطوب موسم والے علاقے بھی شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق موسم کے بھروسے پر نہ رہیں اور اگر آپ کرونا وائرس سے متاثرہ ماحول میں رہ رہے ہیں یا ایسے علاقے کا سفر کر رہے ہیں تو حفاظتی تدابیر اختیار کریں