- الإعلانات -

کورونا میں مبتلا گجرات کارہائشی پاکستان پہنچا اور ایئر پورٹ پر چھ ہزار روپے رشوت دے کر فرار ہو گیا ،

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سپین سے آنے والا گجرات کا رہارئشی نوجوان جس کا نام بشارت ہے ، وہ گجرات کے علاقے شادیوال کا رہنے والا ہے ، بشار ت نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اس میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تاہم اس نے ایئر پورٹ حکام کو چھ ہزار روپے رشوت دی اور باہر نکل آیا ۔ اس نے بتایا کہ میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا بھی رہا ۔

حامد میر نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کرونا وائرس کے مریض سے چھ ہزار روپے رشوت لینے والوں کا ٹیسٹ بہت ضروری ہو گیا ہے رشوت کے نوٹ کدھر کدھر گئے یہ پتہ نہیں یہ نوٹ بھی کرونا وائرس پھیلا رہے ہونگے براہ کرم اپنے اپنے نوٹ جیب سے نکال کر دھوپ میں رکھ دیں یا صابن سے دھو لیں ان نوٹوں سے ہوشیار رہیں۔“