- الإعلانات -

کورونا وائرس، پاکستان کا وہ شہر جسے ملک اورصوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق کورونا کے انسدداد کیلئے بلوچستان میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے ، ہزار ہ ٹاﺅن اور مری آباد کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ دونوں علاقوں میں زائرین کی بڑی تعدا موجود ہے ، دونوں علاقوں کو سیل کر کے اسکریننگ کی جائے گی ، آٹھ مقامات کو فوری لاک ڈاﺅ ن کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔