- الإعلانات -

کورونا کیخلاف جنگ، ناکے پر ترپال لگے ٹرک کو روک کر انتظامیہ نے تلاشی لی تو اندر سے کیا نکلا؟

ملک بھر میں کورونا وائرس کیخلاف محاذ کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی لیکن لوگوں نے گڈزٹرانسپورٹ کو ہی سفرکا ذریعہ بنا لیا، ایسا ہی ایک ٹرک انتظامیہ نے روکا جو بظاہر سامان سے بھرا تھا، بارش وغیرہ سے بچانے کیلئے ترپال بھی لگایا تھا اور ڈالے کے ساتھ ہی بوریاں رکھی گئی تھیں تاکہ کہیں روکے جانے پر ابتدائی جانچ پڑتال میں پتہ ہی نہ چل سکے لیکن اب انتظامیہ کی طرف سے اس ٹرک کے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی اور ٹرک ڈرائیور سے اٹھک بیٹھک بھی کروائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی، اے سی درگئی محب خان نے زرآباد پھاٹک درگئی ناکے پر کارروائی کئی جس دوران درجن سے زائد افراد برآمد ہوگئے، اس دوران ڈرائیور کوموقع پر سزا ہی دی گئی ۔

https://www.facebook.com/watch/dcmalakand