- الإعلانات -

گھروں کے7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے، کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں کے اپنے گھر کے خواب کو تعبیر دے رہے ہیں، 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے، کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے، اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا، اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلیں گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا ہے