- الإعلانات -

افغان حکومت نے 100 طالبان قیدی رہا کردیے

 افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا ہےکہ امن مذاکرات کے تحت طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو ایک ایسے وقت میں رہا کیا گیا ہے جب ایک روز پہلے ہی طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

افغان حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے باعث طالبان نے بدھ کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی نہ ہونے پر افغان حکومت کو امداد میں کمی کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد طالبان قیدیوں کی رہائی دیکھنے  میں آئی ہے۔