- الإعلانات -

دنیا کا مہنگا ترین گھر، اس کے اندر کیا کچھ ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

بھلے وہ پینٹنگ ہو، نیوکاسل فٹ بال کلب یا لگژری کشتی، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی مہنگی ترین اشیاءخریدنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ اب ان کے عالیشان گھر کی ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہے کہ جان کر ہر کسی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ دی مرر کے مطابق شہزادہ محمد کا حال ہی میں نیوکاسل یونائیٹڈ فٹ بال کلب خریدنے کا معاہدہ 30کروڑ پاﺅنڈ میں ہوا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ یہ مالیت ان کے عالیشان گھر کی قیمت سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ ان کے گھر کی مالیت 23کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 47ارب 94کروڑ روپے) ہے۔ ان کا یہ گھر فرانس کے علاقے ’لوویسنیس‘ (Louveciennes)میں واقع ہے۔ یہ گھر 50ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط ہے جس کا ڈیزائن 17ویں صدی عیسوی کے فرانسیسی قلعوں کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہ گھر 2008سے 2011ءکے درمیان تعمیر کیا گیا۔ گھر کے اندر ایک ایکوئریم، اندر اور باہر سوئمنگ پولز، ایک نائٹ کلب، ایک سنیما گھر، دو بال رومز، 10بیڈروم سوٹس، ایک لائبریری، سکواش کورٹ اورنجانے کیا کچھ ہے۔ گھر میں ایک شراب خانہ بھی ہے جس میں 3ہزار سے زائد بوتلیں رکھنے کی گنجائش ہے۔ اس جگہ پر 19ویں صدی کا ایک قلعہ موجود تھا جسے مسمار کرکے یہ گھر تعمیر کیا گیا۔ اس عالیشان گھر کی اندرونی و بیرونی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جو انٹرنیٹ صارفین کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہیں۔