- الإعلانات -

صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، ٹرمپ

عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیلنے والی افراتفری کے باوجود امریکہ میں اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی بابت صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت 3 نومبر کو ہی ہوں گے۔ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے جانے کے سوال پر کہا”عام انتخابات اس سال تین نومبر کو ہی ہوں گے”۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ پولنگ بوتھ میں ہی کیا جانا چاہئے۔قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ریاستوں نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی نے اس وبا کی وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان ہونے والی نامزدگی کانفرنس کو بھی ملتوی کر دیا ہے