- الإعلانات -

عراق میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس روانہ

عراق میں پھنسے پاکستانی بدھ کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن کیلئے روانہ ہو گئے۔عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور ان کے عملے نے پھنسے پاکستانیوں کوبغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔ پھنسے مسافروں میں معذور، عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔اس موقع پر بغداد ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مسافروں نے تہہ دل سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے دعائیں مانگیں۔ پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے جہاز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا