- الإعلانات -

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، آزادکشمیر میں پن بجلی کی پیداوار6450 میگاواٹ تک بڑھائی جاسکتی ہے، ذرائع پاور ڈویژن

آزادکشمیر میں پن بجلی کی پیداوار6450 میگاواٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے ملک میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک اس وقت آزاد جموں کشمیر میں 1039 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ سرکاری شعبہ میں 1230 میگاواٹ اور نجی شعبہ میں 4800 میگاواٹ کے منصوبے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ 915 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیل ئے کئی اور مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے