- الإعلانات -

پاکستان کا مذاکراتی ٹیم کے قیام سے متعلق افغان قیادت کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم ، ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان نے مذاکراتی ٹیم کے قیام سے متعلق افغان قیادت کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انٹرا افغان مذاکراتی عمل شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کو ترجیح دینے سے متعلق افغان قیادت کے عزم کی عکاسی کرنے والا ایک اہم قدم ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مذاکراتی ٹیم کے قیام سے متعلق افغان قیادت کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ اس سے بین الاافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان امن۔معاہدے نے افغانستان میں پائیدار امن و استحکام قائم کرنے کا تاریخی موقع فراہم کیا ہے جسے باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور ملکی مفاد میں مل کر تعمیری کام اور تعاون کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریقین تشدد میں کمی لائیں گے۔ پاکستان پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا