- الإعلانات -

کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے,سعودی وزیرِ صحت نے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

سعودی پریسب ایجنسی سے جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ یہ خدشہ چار مختلف میڈیکل جائزوں میں ظاہر کیا گیا ہے، جائزہ رپورٹس سعودی اور عالمی ماہرین نے مرتب کی ہیں.سعودی وزیرِ صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے مزید سات ارب ریال مختص کیے گئے ہیں، اس سے قبل آٹھ ارب ریال کی منظوری دی گئی تھی. ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا وائرس کو سنجیدہ لینا ہوگا، کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نا کرنے کی وجہ سے ہے، زیادہ تر لوگ کرفیو کے بعد مل جول رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے.سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پندرہ ارب ریال کی منظوری سے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی لوازمات اور دوائیں نہیں مل رہیں.