- الإعلانات -

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات سے تیل کی عالمی صنعت سے وابستہ 300ملین افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں،

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات سے تیل کی عالمی صنعت سے وابستہ 300ملین افراد کی زندگیوںکو خطرات لاحق ہو گئے ہیں،اس بات کا اظہار عالمی ادارہ توانائی (آئی ای اے)کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فتیح بیرول نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔فتیح بیرول نے کہا کہ آئل انڈسٹری اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کے عالمی معشیت،مالیاتی منڈیوں اور یہاں تک کہ روزگار کے سیکٹر پر بھی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لاکھوں لوگ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں،مثال کے طور آئی اے ای نے اندازہ لگایا ہے کہ صرف ریفائنری سیکٹر اور پٹرول سٹیشنز میں اس وقت تقریباً 50 ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے اور وہ 250 خاندانوں کو پال رہے ہیں اور اگر حالات یونہی رہے تو وہ اپنی ملازمتیں کھو دیں گے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تیل کی طلب20 فیصد یا 20 ملین بیرل یومیہ تک کم کر دی ہے اور تیل کی قیمتیں نصف سے نیچے چلی گئی ہیں.