- الإعلانات -

پاکستان کرکٹ کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ پہنچ گیا

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر پہنچ گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی۔ کورونا واٰئرس کی تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر کھلاڑیوں کو طیارے سے باہر لایا گیا، کھلاڑیوں کی اگلی منزل ووسٹر شائر ہے جہاں ان کا 14 روز کا قرنطینہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ سپورٹ اسٹاف ارکان شامل ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ابھی ہونا ہے۔