پاکستان

’کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے‘

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے، کراچی میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کی دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 5 جنوری کے بعد بارش میں وقفہ آ جائے گا اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہو گا، 6 سے 7 جنوری کی صبح یا دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پورے سلسلے میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، 8 جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔