پاکستان خاص خبریں

سیلاب کی بے رحم لہروں سے ہر طرف تباہی ہی تباہی، مزید 119 اموات، مجموعی تعداد 1033 ہو گئی

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں

سیلاب کی بے رحم لہروں سے ہر طرف تباہی ہی تباہی مچ گئی، 24 گھنٹے میں مزید 119 اموات واقع ہو گئیں، جبکہ مجموعی تعداد 1033 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں بھی 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں پانی ہی پانی ہی ںطر آ رہا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے، 56 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں، جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

انفراسٹرکچر تباہ، رابطے منقطع، جبکہ دور دراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہو چکی ہے، اعدادوشمار کے مطابق اب تک پانی کی بے رحم لہروں سے 9 لاکھ 49 ہزار گھر، 7 لاکھ 19 ہزار سے زائد مویشی سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، اور 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

1 Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔