پاکستان خاص خبریں

آرمی چیف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، فلڈ ریلیف میں سہولیات کا جائزہ

آرمی چیف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، فلڈ ریلیف میں سہولیات کا جائزہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ، فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے گوٹھ صدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی، نیز آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران گوٹھ صدوری، لاکھڑا، اور لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

آرمی چیف نے ہدایت کی احکامات کا انتظار کیے بغیر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچیں، اور قدرتی آفت کے متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں، بارش وسیلاب متاثرین کی حفاظت وبہبود پہلی ترجیح ہے، ہم ہر سیلاب سے متاثرہ فرد تک پہنچیں گے، متاثرین کی دادرسی تک آرام سےنہیں بیٹھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امدادی کاموں کیساتھ بحالی نو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔