کھیل

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع ہوگا

پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے لیڑر سٹی باﺅلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 11 ستمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہے۔ اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن پانچ ستمبرشام پانچ بجے تک کروا سکتے ہیں اور 6 ستمبر کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔