خاص خبریں علاقائی

ڈی پی او میانوالی کا سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ

نہوں نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی پوائنٹس پر تعینات تمام افسران و جوان، بلٹ پروف جیکٹ پہنیں گے اور مسلح ہوں گے۔ نیز بذریعہ وائرلیس مسلسل کنٹرول سے رابطے می

ڈی پی او میانوالی نے سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوٹی کو چیک کیا اور وہاں پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی پوائنٹس پر تعینات تمام افسران و جوان، بلٹ پروف جیکٹ پہنیں گے اور مسلح ہوں گے۔ نیز بذریعہ وائرلیس مسلسل کنٹرول سے رابطے میں رہیں گے۔ تمام پولیس افسران دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ڈبل سواری اور مشکوک افراد کو چیک کریں گے۔ ڈی پی او میانوالی نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو بھی خصوصی ہدایت کی کہ اپنے علاقہ کی تمام چوکیوں و تھانہ جات کی سیکورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔