خاص خبریں علاقائی

پہاڑوں میں ریسکیوکی مددسےکامیاب ڈیلیوری کیس۔ایمبولینس میں بچےکا جنم

چھدرو کےپہاڑوں میں ریسکیوکی مددسےکامیاب ڈیلیوری کیس۔ایمبولینس میں بچےکا جنم تفصیلات کے مطابق میانوالی کےدور دراز علاقہ چھدرو کےپہاڑوں سے ریسکیو 1122 کو ڈیلیوری

چھدرو کےپہاڑوں میں ریسکیوکی مددسےکامیاب ڈیلیوری کیس۔ایمبولینس میں بچےکا جنم تفصیلات کے مطابق میانوالی کےدور دراز علاقہ چھدرو کےپہاڑوں سے ریسکیو 1122 کو ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔نزدیک کسی قسم کی طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب ریسکیو کی امدادی ٹیم فوراََ مدد کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔مریض کو ایمبولینس میں منتقل کرتے ہی خاتون کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوراً پیشہ وارانہ انداز میں طبی امداد دی گئی۔چونکہ ڈیلیوری کیس میں وقت بہت کم تھا اس لئے ریسکیو ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری پراسس کیا گیا۔جسکے نتیجہ میں نومولود نے ریسکیو یمبولینس میں جنم لیا۔ زچہ بچہ کی حالت بہتر ہے۔جنھیں مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بروقت اور بہترین انداز میں مدد پر لواحقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیواہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔