پاکستان خاص خبریں

قومی شاہراہ 95 بحرین – کالام سیکشن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

قومی شاہراہ 95 کا بحرین - کالام سیکشن , جو کہ گزشتہ روز ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا , پر ہلکی ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے

قومی شاہراہ 95 کا بحرین – کالام سیکشن , جو کہ گزشتہ روز ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا , پر ہلکی ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے وزیراعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنی زیر نگرانی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا
قومی شاہراہ 95 بحرین -کالام سیکشن کی بحالی سے کالام میں پھنسے ہوئے سیاح اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں مٹلتان , اریانی اور گبرال میں امدادی سامان بھی آسانی سے پہنچنا شروع ہو گیا ہے مشکل حالات کے باوجود قومی شاہراہ 95 بحرین- کالام سیکشن کی بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی, فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان آرمی کی ١١ کور کے اہلکاروں کی کاوشوں کو وزیراعظم نے لائق تحسین قرار دیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔