خاص خبریں علاقائی

دریائے سندھ سےگزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر لی

ریسکیو ٹیموں نے لوکل کمیونٹی کیساتھ ملکر ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دریائے سندھ سےگزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر لی۔نعش دریائے سندھ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی

ریسکیو ٹیموں نے لوکل کمیونٹی کیساتھ ملکر ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دریائے سندھ سےگزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر لی۔نعش دریائے سندھ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی ۔قبل ازیں ریسکیو ٹیمیں نے مقامی کمیونٹی کیساتھ ملکر نے دن بھر مسلسل خوطہ خوری،کشتی رانی،جال اور سرچ لائین کنڈی کے زریعے سرچ آپریشن جاری رکھا۔ریسکیوٹیموں نےاج صبح دوبارہ گزشتہ روز سی پیک پل پائی خیل کچہ کے مقام پر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا تھا سرچ آپریشن میں ریسکیو1122کی 6 ریسکیورز اور دو کشتیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیا۔22سالہ کفیت نامی نوجوان مچھلیوں کا شکار کرتے دریائے سندھ میں ڈوب گیا تھا۔ گزشتہ شام ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹہ سرچ آپریشن سر انجام دینے کے بعد اندھیرہ چھا جانے کے سبب ریسکیو سرچ آپریشن صبح تک کے لئے روک دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔