پاکستان خاص خبریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان روانہ ہو گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ (15-16 ستمبر) دورے پراسلام آباد سے ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس جائیں گے جہاں وہ نہ صرف مسجدِ خضر بلکہ اسلام کاری-موف کے مزار پر بھی جائیں گے پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کی سمرقند ایئرپورٹ پر آمد اور خضر کمپلیکس میں آمد براہِ راست نشر کرے گابعد ازاں وزیرِ اعظم صدر تاجکستان عزت مآب امام علی رحمن اور صدر ازبکستان عزت مآب شوکت مرزئیوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں ے.بعد ازاں وزیراعظم روسی صدر عزت مآب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی، بیلا روسی صدر عزت مآب الیگزینڈر گریگوری-وچ لوکا-شینکو اور صدر کرغستان عزت مآب سیدر جاپاروف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے. اسکے بعد وزیرِ اعظم ازبک صدر کی طرف سے سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے.عشائیے کے بعد وزیرِ اعظم ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔