پاکستان خاص خبریں

کراچی میں ڈریپ کی بڑی کامیابی، ہزاروں کی تعداد میں ادویات برآمد

ڈریپ کی بڑی کامیابی

کراچی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹر نے بلیک مارکیٹ کے لیے چھپائی گئی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد کرلیں۔
وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پیناڈول کی تقریباً دو لاکھ 52 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں پيناڈول کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی، تاہم اب ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، اس سے مارکیٹ پر اثر پڑے گا اور دیگر ذخیرہ کرنے والے بھی مارکیٹ میں ادویات کی ترسیل شروع کردیں گے۔ پیناڈول کیلیے عوام بازار میں پریشان ہیں اور مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے اور مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔