خاص خبریں صحت

اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی

اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی

سلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 72 افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوئے ،اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی۔ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے اب تک 4 اموات ریکارڈ ہوئیں ، شہری علاقوں میں ڈینگی کے 601 مریض ہیں، شہری علاقوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی سے 24 کیسز کے بعد مجموعی تعداد 342 مریض ہو چکی ہے ۔ ڈی ایچ او نے کہاکہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 15 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ،پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 144 تک جا پہنچی، پولی کلینک میں ڈینگی کے 22 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 18 مریض زیر علاج ہیں، ادھرراولپنڈی میں ڈینگی میں اضافہ ہونے لگا،مریضوں کی مجموعی تعداد 1052ہوگئی۔سی ای او ڈاکٹر عنصر کے مطابق الائیڈ ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 231 ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر علاج 231 مریضوں میں سے 150افردا میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی سی ای او ڈاکٹر عنصر اسحاق کے مطابق 108 کا تعلق راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے،ڈینگی کا خوفناک عفریت تین شہریوں کو زندگی سے محروم کرچکا۔ ڈاکٹر عنصر اسحاق نے کہاکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے ،بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں موجود ہیں ، ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت کا ڈینگی مریضوں کی سہولیات کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔ڈاکٹر عنصر اسحاق سی ای او ہیلتھ نے محکمہ صحت کو اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔سی ای او ڈاکٹر عنصر اور ڈی سی راولپنڈی نے ہائی رسک یر یاچک جلال دین میں ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔