پاکستان جرائم خاص خبریں

سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے آئی جی اسلام آباد

سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد کیپٹل پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11پولیس افسران کی انسپکٹر کے رینک پر ترقی دینے کی منظوری دیدی جبکہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا ہے کہ پولیس افسران مختلف ڈویژنز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد کیپٹل پولیس میں خالصتاً معیار ، قابلیت اوربہترین ریکارڈ رکے حامل اور سینیارٹی کے مطابق افسران و جوانوں کو اگلے رینک میں ترقی دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میںسب انسپکٹرز سے انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے چئیرمین ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ملک اویس احمد نے کی ،اجلاس میں کمیٹی کے باقی ممبران جن میںاے آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ایس ایس پی آپریشنز اور لاء افسر نے شرکت کی ، اجلاس میںمحکمانہ پروموشن کے سلسلے میںتمام اہل سب انسپکٹرز کے ریکارڈزکی جانچ پڑتال کی گئی، محکمانہ پروموشن کمیٹی نے اہلیت اورمعیار پر پورا اترنے والے بہترین ریکارڈ کے حامل اور خالی سیٹوںکے مطابق 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرزکے عہدے پر ترقی دی گئی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس میں خالصتاً معیار اور قابلیت اوربہترین ریکارڈ رکے حامل اور سینیارٹی کے مطابق افسران و جوانوں کو اگلے رینک میں ترقی دی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ کانسٹیبل سے لیکر تمام پوسٹ تک کے تمام افسران وملازمان کی محکمانہ پروموشن کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا،آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو پولیس ملازمین میںبہت سراہا جارہا ہے۔ادھر کیپٹل پولیس نے تھا نہ رمنا کے مختلف علا قوں و گر دو نو اح میں سر چ اینڈ کومنگ آپریشن کرتے ہوئے 3مشکو ک افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ چارگا ڑ یوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر نا صر خا ں نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصدجرائم پیشہ عنا صر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی ، سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے رمنا کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سر چ آپریشن دوران سرچ آپریشن،03مشکو ک افراد ،چار گا ڑ یاں کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، دوران سر چ آ پر یشن30گھر وں کی جا مع تلا شی ،180 مشکو ک افراد چیک کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ریسکیو15پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔