پاکستان موسم

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بدھ کے روزموسم کی صورتحال کچھ یوں رہے گی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات ، اسلام آباد کے مطابق آج جمعہ کے روزموسم کی صورتحال ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تا ہم شمالی پنجاب ،بالائی خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تا ہم رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، کو ہستان،سوات، چترال، دیر اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورلاہور میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم زیریں سندھ ، بالائی پنجاب اور پٹن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ: تھر پارکر (ڈپلو 12 ، اسلام کوٹ 06 )، مٹھی 07، میر پور خاص 02 ، پنجاب: منڈی بہاؤالدین 11،گوجرانوالہ 01اورخیبرپختونخوا: پٹن میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی41،تربت ، نوکنڈی، موہنجوداڑو، روہڑی، نورپورتھل اور خانپور میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 21/ 34
لاہور 26/ 36
کراچی 27/ 33
پشاور 23/ 37
کوئٹہ 11/ 32
گلگت 13/ 33
اسکردو 11/ 29
مظفر آباد 20/ 36
مری 15/ 24
فیصل آباد 28/ 38
ملتان 27/ 38
سری نگر 14/ 31
جموں 24/ 33
لہہ 09/ 24
پلوامہ 15/ 30
اننت ناگ 12/ 29
شوپیاں 14/ 29
بارہ مولہ 15/ 30

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔