خاص خبریں کھیل

ہاکی نہ صرف ہمارا قومی کھیل ہے بلکہ قومی سپورٹس کے ماتھے کا جھومر ہے سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود

سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو تسلیم کرکے 4 سالہ آئینی مدت 26-2022 کیلئے Affiliation Letter جاری کردیا گیا. پی او اے کی جانب سے مجاریہ الحاق لیٹر کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر, سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل , شاہد پرویز بھنڈارہ بحیثیت خزانچی پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہونگے.تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی انکے آفس میں ملاقات ہوئی.اس موقع پر پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداران کی 4 سالہ آئینی مدت 26-2022 کیلئے Affiliation Letter بھی پیش کیا گیا. مذکورہ Affiliation Letter کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر, سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل , شاہد پرویز بھنڈارہ بطورخازن پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہونگے.سیکرٹری جنرل پی اواے خالد محمود سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کی ملاقات کے دوران انٹرنیشنل ایونٹس کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود نے کہا کہ ہاکی نہ صرف ہمارا قومی کھیل ہے بلکہ قومی سپورٹس کے ماتھے کا جھومر ہے. ہماری قومی کھیل ہاکی اور اسکے نو منتخب عہدیداران سے بہت امیدیں ہیں. انہوں نے پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی ہاکی میں سرانجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس بہترین انداز سے گراس روٹ میں ہاکی کیلئے اپنی خدمات پیش کیں. 25 سال بعد کراچی میں ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کی تشکیل, ویمنز ہاکی ٹیم کی تشکیل نو کی. ملکی تاریخ میں پہلی بار سمر کیمپ میں گیارہ سو بچوں کی شرکت اس سے کراچی ہاکی کا مستقبل روشن ہوا اور کراچی ہاکی کو ملکی سطح پر ایک مقام دلایا امید ہے اسی اسپرٹ کے ساتھ بحیثیت پی ایچ ایف سیکریٹری اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کریں گے. انہوں نے مذید کہا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اس حوالے سے اپنا مکمل تعاون پی ایچ ایف کے ساتھ جاری رکھے گی. پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی او اے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی او اے نے ہمیشہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے پی ایچ ایف کے ساتھ معاونت کی ہے. انہوں نے مذید کہا کہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کے وژن کے مطابق قومی کھیل کے وقار کو عروج پر لانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے. آخر میں پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف کی جانب سے پی او اے سیکریٹری جنرل خالد محمود کو یادگاری سوینیئر بھی پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔