پاکستان

طے کرنا ہوگا کہ بالا دستی آئین کو حاصل ہے یا یہ چند طبقوں کو، احسن اقبال

ملک میں کرپشن سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاپتہ افراد کے معاملے کو ریاست کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔