پاکستان خاص خبریں

اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے وہ ہمارے خلاف کیا عدم اعتماد لائے گی چوہدری محمد رفیق نیر

سردار رفیق نئیر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے وہ ہمارے خلاف کیا عدم اعتماد لائے گی ۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ہر ڈویژن میں تین تین گروپ ہیں ایسی انتشار زدہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نہ صرف موجودہ ٹرم پوری کریں گے بلکہ اگلے پانچ سال بھی سردار تنویر الیاس خان کے ہی ہونگے ۔تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اپنے قائد اور جماعت کے صدر سردار تنویر الیاس خان کی پشت پر ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں اڑانے والے بازی گر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،مسلم لیگ ن میں اس وقت چار گروپ ہیں ایک شاہ غلام قادر ،ایک چوہدری طارق فاروق ،ایک راجہ مشتاق منہاس اور ایک راجہ فاروق حیدر گروپ اور یہ سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی میں مظفرآباد ڈویژن میں لطیف اکبر گروپ ،سید بازل علی نقوی گروپ ،پونچھ میں سردار یعقوب گروپ ،قمر الزمان گروپ اور راجہ فیصل راٹھور گروپ جبکہ میرپور ڈویژن میں چوہدری یسین گروپ اور چوہدری مجید گروپ برسر پیکار ہیں ایسے میں عدم اعتماد کون لائے گا یا کون لا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ تحریک انصاف واحد نظریاتی پارٹی ہے جو پورے ملک میں موجود ہے اور جس کا آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کے صدر اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں ایک مضبوط سیٹ اپ موجود ہے ۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور انشاءاللہ ہم عوام کے مینڈیٹ کے مطابق پانچ سال عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فیک نیوز کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے جس میں اسے ناکامی ہو گی کیونکہ عوام کو اب ان کی کسی بات پر اعتماد نہیں ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کس طرح وفاق میں چوں چوں کا مربع بری طرح ناکام ہوا کیونکہ ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اسی لئے وہ ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔