پاکستان خاص خبریں

برطانیہ کے شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا وزیراعظم میاں شہباز شریف

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے اٹھائے جانے کی تجویز

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا نے لندن میں بادشاہ کی طرف سے معزز مہمانوں کے لیے دیے گئے استقبالیے کے دوران انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا وزیراعظم نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم سے ملاقات بھی کی، جس میں وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لندن میں بادشاہ کی طرف سے معزز مہمانوں کے لیے دیے گئے استقبالیے کے دوران انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو آنجہانی ملکہ کے دو پاکستانی دورے اچھی طرح یاد ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر شاہ چارلس سوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ملکہ برطانیہ کا بہت احترام کیا اور جلد از جلد پاکستان میں ان کے استقبال کے منتظر تھے وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ مدد کی درخواست اور اس پر برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔