خاص خبریں علاقائی

میانوالی ریسکیو اہلکاروں نے کمیونیکشن ٹاور سے رات سے دھاتی ڈور کے سبب پھنسی چیل کو ریسکیو کر لیا

دیکھتے ہی ریسکیو 1122کو مدد کے لئے کال کر دی اطلاع ملتے ہی برڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے تقریبا 55منٹ دورانیہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد چیل کو بحفاظت اتار لیا

میانوالی ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً125فٹ سے بلند کمیونیکشن ٹاور سے رات سے دھاتی ڈور کے سبب پھنسی چیل کو ریسکیو کر لیا
تفصیل کیمطابق پپلاں میں گزشتہ رات سے چیل دھاتی ڈور کے سبب نجی کمیونیکشن کمپنی کے ٹاور سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل علاقہ نے دیکھتے ہی ریسکیو 1122کو مدد کے لئے کال کر دی اطلاع ملتے ہی برڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے تقریبا 55منٹ دورانیہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد چیل کو بحفاظت اتار لیا ۔ریسکیورز نے چیل کےپروں میں پھنسی ڈور نکالی پانی پلایا اور فضاؤں میں اڑا کر آزاد کر دیا۔موقع پر موجود لوگوں نے داد دی۔برڈ ریسکیو آپریشن میں محمد عالم شفٹ انچارج,زیشان FR,عجب گل EMT نے حصہ لیا بروقت اور پیشہ وارانہ انداز میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔