پاکستان

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات چیئرمین سینیٹ کاخادم حرمین شرفین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یکجہتی کے اظہار اور بھر پور مدد کرنے پر اظہار تشکر۔خادم حرمین شریف نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خادم حرمین شرفین کے دلوں میں پاکستان کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا جذبہ موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی خادم حرمین شریفین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی ہے پاکستان سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پرمشتمل ہے۔پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد قابل تعریف ہے مسلم اْمہ کے قائد کی حیثیت سے خادم حرمین شرفین کے کردار کو سراہتے ہیں حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم حرمین شریفین اور سعودی قیادت کے لیے بے پناہ عزت و احترام ہے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے سی پیک خطے کیلئے مستقبل کا گیم چینجر ثابت ہوگا سعودی سرمایہ کار پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے مستفیدہونگے ادارہ جاتی سطح پر پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے اس موقع پر ۔سعودی سفیرنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہوا پاکستان کی مشکل کی اس گھڑی میں بھر پور تعاون کیا جارہا ہے پاکستان سعودی عرب کا دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ باہمی تعلقات کی مضبوطی سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں پاکستان سعودی عرب کیلئے ایک انتہائی اہم ملک ہے۔ پاکستان کی ایوان بالاء اور سعودی شوریٰ کونسل کے مابین ادارہ جاتی تعاون پر مزید پیش رفت ہونی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔