پاکستان خاص خبریں

ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہدائیت

ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہدائیت

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ا یم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ وفاقی وزیر نے
کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر پندرہ تک کی جائے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے گا کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا ٹاسک دے دیا گیا وفاقی وزیر نے کہا کہ زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے اس کے ساتھ ساتھ لاہور تا کراچی مین لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔