پاکستان

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی رہائشگاہ آمد اور ان سے ملاقات اس موقع پر پاک ،سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربات چیت پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان روڑٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات سے متعلق مختلف پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر سعودی سفیر کومبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی،شکرگزار ہیں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہوگا۔ اس موقع پر ۔سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ثقافتی تقریبات کاانعقاد کیاجارہا ہے پاکستان اورسعودی عوام کو مزید قریب لانے کے لئے ثفافتی تقریبات کااہتمام کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔