صحت

راولپنڈی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 مقامات سیل جبکہ 18 مقدمات درج

ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے گہزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21افراد میں ڈینگی وایرس کی تشخیص کی گئی ،محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 389

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار زیادہ ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ بھی مرض کے سد باب کے لیئے تیارہوگئی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن میں مزید تیزی پیدا ہو گئی گزشتہ روز ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 مقامات سیل جبکہ 18 مقدمات درج قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 18 پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے ہیں ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 130 پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی برتنے پر ڈینگی کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈینگی کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں تاحال ڈینگی کے 249 مریض زیر علاج ہیں ترجمان ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے اپنے اردگرد ماحول کو خشک اور صاف رکھیں احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ہاٹ سپاٹس ایریاز میں فوگنگ اور سرویلینس کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔