پاکستان

سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد مزید زندگی کی بازی ہار گئے

بارشوں اور سیلاب سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو 12 ارب روپے کا نقصان

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد مزید زندگ ک باز ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1559 ہو گئی،این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جار کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل ہوئے، کے پی 306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں زخم افراد ک تعداد 12 ہزار 850 ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھرمیں 21 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، مزید 13ہزار 813 مال مویشی بارش و سیلاب سے متاثر ہوئے، 9 لاکھ 73 ہزار سے زائد مویشیوں کو نقصان پہنچا، حالیہ سیلاب سے اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 936 گھروں کو جزو طور پرنقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ 87 ہزار 918 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر ک 12 ہزار 7 سو 16 کلو میٹر سڑک متاثر ہوئ، 374 پلوں کو نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔