معیشت و تجارت

سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1662 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 54ہزار700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار630 روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔